اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مسلم ممالک نے فیس بک پر پابندی لگا دی ہے لیکن پاکستان میں ابھی تک ویب سائٹ کو بند نہیں کیا گیا جس پر عدالت نے گزشتہ روزنوٹس جاری کرتے ہوئے وزارت مواصلات سے جواب طلب کیاگیاتھا۔ وزارت مواصلات نے آج عدالت کو بتایا کہ فیس بک پر گستاخانہ خاکوں سے متعلق لنک بلاک کردیئے گئے ہیں تاہم فیس بک کو مکمل طور پر بند نہیں کیا جاسکتامگر لاہور ہائی کورٹ نے فیس بک کو عارضی طور پر بند کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائی کورٹ نے فیس بک عارضی طور پر بند کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائی کورٹ میں فیس بک پر گستاخانہ خاکوں کے مقابلوں کے خلاف اسلامک لائرز مومنٹ کی جانب سے پٹیشن دائر کی گئی تھی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مسلم ممالک نے فیس بک پر پابندی لگا دی ہے لیکن پاکستان میں ابھی تک ویب سائٹ کو بند نہیں کیا گیا جس پر عدالت نے گزشتہ روزنوٹس جاری کرتے ہوئے وزارت مواصلات سے جواب طلب کیاگیاتھا۔
وزارت مواصلات نے عدالت کو بتایا کہ فیس بک پر گستاخانہ خاکوں سے متعلق لنک بلاک کردیئے گئے ہیں تاہم فیس بک کو مکمل طور پر بند نہیں کیا جاسکتا۔مگر لاہور ہائی کورٹ نے فیس بک کو عارضی طور پر بند کرنے کا حکم دے دیا۔دوسری جانب فیس بک پر گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کے خلاف ملک بھر میں مختلف تنظیموں نے مظاہرے کئے۔ جماعت اسلامی نے بیس مئی کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔کراچی میں اسلامی جمعیت طلباء نے نمائش چورنگی اورمختار اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے کئے۔ مظاہرین نے دھمکی دی کہ مغرب نے شان رسالت میں توہین کا سلسلہ بند نہ کیا تو امریکی سفارتخانے تک مارچ کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم ہیکروں کے گروپس نے بھی اس احتجاج میں حصہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔
..................
/152۔
متعلقہ لنکس: